ARTICLE AD BOX
پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
شائع 20 جولائ 2026 11:23pm
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگا جب کہ پیٹرول معمولی سستا کر دیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق حکومت نے عوام کو پیٹرول کی قیمت میں معمولی ریلیف دیتے ہوئے 35 پیسے فی لیٹر کمی کردی ہے، اس کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 315 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 360 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے کیا گیا ہے جب کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 21 جولائی رات 12 بجے سے ہوگا۔
.png)
3 days ago
10





English (US) ·