Times of Pakistan

خاتون کو بچانے کی کوشش میں شہید گروپ کیپٹن عاصم مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

1 hour ago 2
ARTICLE AD BOX

نماز جنازہ میں پاک فضائیہ کے سربراہ سمیت اعلیٰ حکام اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شائع 07 جولائ 2026 06:28pm

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مصیبت میں گھڑی خاتون کو بچانے کی کوشش کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن عاصم طارق شہید کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی ہے، جس کے بعد شہید افسر کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کردیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آرکے مطابق) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سینئر افسران، ایئر مین اور سول سوسائٹی کے افراد کی بڑی تعداد کے ہمراہ گروپ کیپٹن عاصم طارق شہید کی نمازِ جنازہ میں میں شرکت کی اور بہادر افسر کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف مارشل نے گروپ کیپٹن عاصم طارق شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ قربانی پاکستان ایئر فورس اور پاکستان کی مسلح افواج کی بہترین روایات کی عکاس ہے۔

ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ ایک بے گناہ شہری کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے شہید افسر نے یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان ایئر فورس کے مرد اور خواتین نہ صرف ملک کی سرحدوں کے تحفظ کے لیے بلکہ اپنے ہم وطنوں کی جان، وقار اور عزت و ناموس کی حفاظت کے عزم پر بھی ہروقت ثابت قدم رہتے ہیں۔

یاد رہے کہ پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن عاصم طارق 2 روز اسلام آباد میں ایک خاتون کو اغوا کرنے کوشش کے دوران ملزم کی فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے۔

بعد ازاں ان پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا تھا، جس کی شناخت سعد عباسی کے نام سے ہوئی تھی جو پولیس کے مطابق خاتون کے ساتھ ایک ہی دفتر میں کام کرتا تھا۔

Read Entire Article