Times of Pakistan

خلیجی جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کی مخلصانہ سفارتی کوششوں کی پذیرائی

3 weeks ago 4
ARTICLE AD BOX

بھارتی جریدے نے بھی ایران کو مشکل صورتحال سے نکالنے کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کا اعتراف کرلیا


امریکا اسرائیل جنگ بندی کے لیے پاکستان کے بطور ثالث سامنے آنے کو دنیا بھر میں بھرپور طور پر سراہا جا رہا ہے۔

بھارتی جریدے فرسٹ پوسٹ نے بھی ایران کو مشکل صورتحال سے نکالنے کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کا اعتراف کرلیا۔

فرسٹ پوسٹ کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ نے چیلنجز کے باوجود ڈائیلاگ اور سفارت کاری کے لیے عزم کا اظہار کیا ہے۔ مصر، ترکیہ اور سعودی عرب نے بھی امریکہ ایران رابطے میں پاکستان کے قائدانہ کردار کو سراہا ہے۔

بھارتی جریدے کے مطابق چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے پاکستان نے سفارتی کامیابی حاصل کی اور ایران بھی مطمئن رہا، ایران نے پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے کر پاکستان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

عالمی ماہرین کے مطابق پاکستان کا مخلصانہ کردار شرانگیز بھارتی کردار کے برعکس ہے، خاص کر جب مودی نے ایران پر حملے سے چند روز قبل اسرائیل کا دورہ کیا۔ یہ ایک مخلص بھائی اور خودغرض موقع پرست ہندوتوا زدہ بھارت کے درمیان فرق ہے،جسے ایران کو سمجھنا چاہیے۔

Read Entire Article