Times of Pakistan

خیبر میں سکیورٹی فورسزکا آپریشن، 22 دہشتگرد ہلاک

9 hours ago 3
ARTICLE AD BOX

شائع 24 اپريل 2026 09:44am

خیبر ضلع میں سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 22 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک کمسن بچہ بھی شہید ہو گیا۔

خیبر ضلع میں سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا، جس کے دوران 22 دہشتگرد مارے گئے۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الخوارج سے بتایا جاتا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں دہشتگردوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ بھی کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک 10 سالہ بچہ شہید ہو گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ علاقے میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔

سکیورٹی اداروں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ”عزمِ استحکام“ کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

Read Entire Article