Times of Pakistan

خیبر: گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی فرانسیسی خاتون 4 بچوں سمیت بازیاب

1 hour ago 2
ARTICLE AD BOX

خاتون نے پاکستانی شہری سے شادی کر رکھی تھی اور وہ گزشتہ کئی برسوں سے باڑہ میں مقیم تھیں

خیبر کی تحصیل باڑہ میں مبینہ گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی غیرملکی خاتون کو 4 بچوں سمیت بازیاب کرالیا گیا۔

خیبر ضلع کی تحصیل باڑہ میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران فرانسیسی خاتون سلویٰ یاسمین کو بازیاب کرا لیا۔

پولیس حکام کے مطابق خاتون کو ایک چھاپے کے دوران تحویل میں لیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ غیرملکی خاتون مبینہ طور پر تشدد کا شکار تھیں، جس کے بعد فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فرانسیسی خاتون نے ایک پاکستانی شہری سے شادی کر رکھی تھی اور وہ گزشتہ کئی برسوں سے باڑہ میں مقیم تھیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق خاتون 2014 سے تحصیل باڑہ میں رہائش پذیر تھیں۔ اس حوالے سے میاں سعید نے بتایا کہ سلویٰ یاسمین گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے علاقے میں مقیم تھیں۔

حکام کے مطابق بازیابی کے بعد فرانسیسی خاتون اور ان کے چار بچوں کو مزید قانونی اور حفاظتی اقدامات کے لیے ویمن پولیس اسٹیشن پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ متعلقہ قانونی کارروائی بھی جاری ہے۔

Read Entire Article