ARTICLE AD BOX
شائع 01 اپريل 2026 03:09pm
کیلیفورنیا کی خلیج میں ونڈ سرفنگ کرتے ہوئے تیز رفتار سرفر اچانک پانی سے ابھرتی ہوئی دیوہیکل ہمپ بیک وہیل سے ٹکرا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو نے دیکھنے والوں کو حیرت زدہ کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی فوکس نیوز کی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ونڈ سرفر گولڈن گیٹ برج کے قریب تیزی سے لہروں پر سفر کر رہا تھا کہ اچانک ایک دیوہیکل وہیل سطحِ سمندر پر ابھری اور راستے میں آنے والی اس وہیل سے ونڈ سرفر ٹکرا گیا۔
اس ٹکر کے نتیجے میں ونڈ سرفر توازن برقرار نہ رکھ سکا اور پانی میں گر گیا، جبکہ وہیل فوراً گہرے پانیوں میں غوطہ لگا گئی۔ خوش قسمتی سے، چند لمحوں بعد ونڈ سرفر اپنے سامان کے ساتھ دوبارہ سطح پر نمودار ہو گیا، تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس واقعے میں کسی کو کوئی سنگین چوٹ آئی ہے یا نہیں۔
ماہرینِ ماحولیات کے مطابق یہ ہجرت کا سیزن وہیل مچھلیوں کے لیے کافی خطرناک ثابت ہو رہا ہے۔ اس سال اب تک چار وہیلز ہلاک ہو چکی ہیں، جن میں سے ایک 17 مارچ کو بحری جہاز کے ٹکرانے کے نتیجے میں ہلاک ہوئی تھی۔
.png)
2 weeks ago
12






English (US) ·