Times of Pakistan

ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

3 weeks ago 9
ARTICLE AD BOX

چاند نظر آنے کی صورت میں عیدالاضحیٰ بدھ 27 مئی اور نظر نہ آنے کی صورت میں جمعرات 28 مئی کو ہوگی

کراچی میں ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کررہے ہیں۔

ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں جاری ہے، کراچی میں میٹ آفس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں۔

اجلاس میں مرکزی و زونل رویت ہلال کمیٹی کےارکان، محکمہ موسمیات اور سپارکو کے ماہرین بھی شریک ہیں۔ ترجمان سپارکو کے مطابق صاف موسم اور بہتر حدِ نگاہ کی صورت میں چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، آج شام چاند کی عمر تقریباً 18 گھنٹے 30 منٹ متوقع ہے۔

آج ذی الحج کا چاند نظر آنے کی صورت میں عیدالاضحیٰ بروز بدھ 27 مئی کو ہوگی اور اگر چاند نظر نہیں آیا تو عیدالاضحیٰ 28 مئی بروز جمعرات منائی جائے گی۔

دوسری جانب تیونس، ملائیشیا اور انڈونیشیا میں ذی الحج کاچاند نظر آگیا ہے، دونوں ملکوں میں 27 مئی کو منائی جائے گی۔ ترکیہ نے بھی 18 مئی کو یکم ذی الحج اور 27 مئی کو عید الاضحیٰ منانے کا اعلان کیا ہے۔ یاد رہے کہ ترکیہ روایتی رویت کے بجائے پہلے سے طے شدہ فلکیاتی حساب کتاب کی پیروی کرتا ہے۔

ادھر سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس آج ہوگا۔ سعودی سپریم کورٹ نے بھی شہریوں سے 30 ذی القعدہ کی شام کو ذی الحج کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔

سعودی سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص کو ذی الحج کا چاند نظر آئے تو گواہی ریکارڈ کروائے۔

Read Entire Article