Times of Pakistan

راولپنڈی میں جلوس کے شرکا کو گرمی سے بچانے کیلیے سہولت

14 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

اس جدید گاڑی سے ٹھنڈے پانی کی مکس رم جھم پھوار کیساتھ ٹھنڈی ہوا پھینکی جارہی ہے


راولپنڈی کی انتظامیہ نے محرم الحرام کی مناسبت سے نکلنے والے جلوسوں میں گرمی کے پیش نظر عزاداروں کیلیے زبردست انتظام کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدایت پر انتظامیہ نے شدید حبس، گرمی کی وجہ سے عزاداروں کیلیے پانی میں پھوار ملی ہوا پھینکنے والی گاڑی جلوس کے روٹ پر کھڑی کردی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق اس جدید گاڑی سے ٹھنڈے پانی کی مکس رم جھم پھوار کیساتھ ٹھنڈی ہوا پھینکی جارہی ہے۔ عزاداروں کی بڑی تعداد خصوصی طور بچے خوش ہیں اور انہیں راحت مل رہی ہے۔

یہ جدید گاڑی پچاس میٹر تک ٹھنڈی پانی ملی پھوار ہوا برساتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر حسن وقار چیمہ کی خصوصی ہدایت پر یہ گاڑی جلوس کیلیے بھیجی گئی ہے۔

Read Entire Article