Times of Pakistan

روس نے ایران کو جدید اینٹی جیمنگ ڈرونز دینے کی پیشکش کی، برطانوی میڈیا

1 day ago 1
ARTICLE AD BOX

لندن:

ایک برطانوی جریدے نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے ایران کو ایسے جدید ڈرونز فراہم کرنے کی پیشکش کی تھی جنہیں الیکٹرانک جیمنگ کے ذریعے ناکارہ بنانا انتہائی مشکل ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ ڈرون آپٹک فائبر ٹیکنالوجی کے ذریعے کنٹرول کیے جاتے ہیں جس کے باعث روایتی الیکٹرانک مداخلت ان پر اثر انداز نہیں ہو پاتی۔

جریدے کا کہنا ہے کہ ان ڈرونز کو خلیج فارس سمیت مختلف علاقوں میں امریکی اور اتحادی افواج کے خلاف استعمال کیا جا سکتا تھا۔

برطانوی جریدے کے مطابق روسی انٹیلی جنس ادارے جی آر یو کے تیار کردہ مبینہ خفیہ منصوبے میں ایران کو پانچ ہزار شارٹ رینج ڈرونز فراہم کرنے کی تجویز شامل تھی جبکہ طویل فاصلے تک کارروائی کیلئے سیٹلائٹ گائیڈڈ سسٹمز کی بھی پیشکش کی گئی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسی نوعیت کی ڈرون ٹیکنالوجی روسی افواج یوکرین جنگ میں استعمال کر چکی ہیں جہاں انہیں مؤثر ہتھیار تصور کیا جاتا ہے۔

تاہم جریدے نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ پیشکش کب کی گئی اور آیا تہران نے اسے قبول کیا یا نہیں۔

رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا کہ ماسکو ماضی میں بھی خطے میں امریکی مفادات کو نشانہ بنانے کیلئے ایران کو انٹیلی جنس معاونت فراہم کرتا رہا ہے۔

امریکی میڈیا بھی متعدد بار یہ رپورٹس شائع کر چکا ہے کہ امریکی اہداف سے متعلق خفیہ معلومات کی فراہمی کے ذریعے روس بالواسطہ طور پر مشرق وسطیٰ کی کشیدگی میں ایران کی مدد کر رہا ہے.

Read Entire Article