Times of Pakistan

ریشم اور دیدار کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا

3 weeks ago 3
ARTICLE AD BOX

شائع 01 اپريل 2026 09:03am

پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارائیں دیدار اور ریشم ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔ ماضی میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی یہ دونوں فنکارائیں آج کل ایک دوسرے کے خلاف بیانات کی وجہ سے زیرِ بحث ہیں۔

حال ہی میں ایک عید اسپیشل شو میں دیدار نے ریشم پر سنگین الزامات عائد کیے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریشم ایک منفی شخصیت کی مالک ہیں اور انہوں نے کئی لوگوں کی زندگیاں برباد کی ہیں۔

دیدار نے یہاں تک کہا کہ ان کا ریشم کے ساتھ تجربہ اچھا نہیں رہا اور لوگوں کو خاص طور پر ان کے دوستوں کو بھی ان سے بچ کر رہنا چاہیے۔

دوسری جانب ریشم نے بھی ایک پروگرام میں ان الزامات کا سخت جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ ان سے حسد کرتے ہیں اور ان کا وقت ابھی ختم نہیں ہوا۔

ریشم کا کہنا تھا کہ ان کی فلاحی سرگرمیاں، خاص طور پر لنگر، دوسروں کے لیے حسد کا باعث ہیں کیونکہ ہر کوئی یہ کام نہیں کر سکتا۔

ریشم نے دیدار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پہچان ان کی اپنی نہیں بلکہ ان کے خاندان سے جڑی ہوئی ہے اور یہ افسوسناک بات ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دیدار تیس سال سے مسلسل دن رات ڈانس کرتی رہی ہیں، مگر ان کی اپنی کوئی شناخت نہیں بن سکی ہے اور جب لوگ انہیں ان کی بہن کے حوالے سے پہچانتے ہوں گے تو وہ روز حسد کی آگ میں جلتی ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اچھا انسان ہمیشہ دوسروں کے بارے میں اچھا ہی بولتا ہے، جبکہ منفی سوچ رکھنے والے لوگ صرف تنقید کرتے ہیں۔

یہ تنازع شوبز انڈسٹری میں ایک نئی بحث کو جنم دے رہا ہے، جہاں دونوں فنکاراؤں کے مداح اپنی اپنی پسندیدہ فنکار کا دفاع کر رہے ہیں۔

Read Entire Article