Times of Pakistan

زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 89 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے

1 day ago 1
ARTICLE AD BOX

کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 49 کروڑ 46 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، ترجمان اسٹیٹ بینک


فوٹو فائل


پاکستان کے زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر 21 ارب 89 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے تین اپریل 2026 تک کے زرمبادلہ کے ذخائر کی رپورٹ جاری کردی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 3 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں پاکستان کے زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر 21 ارب 89 کروڑ 49 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ 

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 49 کروڑ 46 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اس کے بعد سرکاری ذخائر ایک کروڑ 90 لاکھ  اضافے سے 16 ارب 40 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئےْ

Read Entire Article