Times of Pakistan

سابق کرکٹ لیجنڈز کا حکومتِ پاکستان کو خط، بانی پی ٹی آئی کی صحت پر اظہارِ تشویش

16 hours ago 3
ARTICLE AD BOX

حکومتِ پاکستان کے نام کھلا خط لکھنے والوں میں سنیل گواسکر، کپل دیو، آئن چیپل اور اسٹیووا جیسے سابق کرکٹرز شامل ہیں۔

شائع 17 فروری 2026 06:19pm

دنیائے کرکٹ کے 14 نامور سابق کپتانوں نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی صحت سے متعلق خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومتِ پاکستان کے نام خط لکھا ہے جس میں عمران خان کے فوری طبی معائنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

حکومتِ پاکستان کے نام لکھے گئے اس کھلے خط میں کرکٹ کے مایہ ناز سابق کپتان سنیل گواسکر، کپل دیو، آئن چیپل، ناصر حسین، کلائیو لائیڈ، مائیکل ایتھرٹن، ایلن بارڈر اور اسٹیووا جیسے سابق کرکٹرز شامل ہیں۔

اس خط میں سابق عالمی کرکٹرز نے عمران خان کی بینائی متاثر ہونے سے متعلق سامنے آنے والی رپورٹس پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کا فوری طور پر ماہر ڈاکٹروں سے طبی معائنہ کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سابق کپتانوں نے اپنے خط میں لکھا کہ بانی پی ٹی آئی عالمی سطح پر ایک نمایاں شخصیت ہیں۔ میدان میں مخالفت اپنی جگہ مگر انسانیت اور باہمی احترام کا رشتہ سب سے مقدم ہے۔

خط میں حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ واضح رہے کہ سابق کپتانوں کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق لکھے گئے اس خط میں کوئی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں ہے۔

Read Entire Article