ARTICLE AD BOX
فیصل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کا نام دو مرتبہ اس اعزاز کے لیے بھیجا گیا مگر منظوری نہ مل سکی
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار فیصل قریشی نے سرکاری اعزاز ستارۂ امتیاز نہ ملنے پر اپنے مخصوص انداز میں ردعمل دیا ہے، جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کیا انہیں جلد ستارۂ امتیاز ملنے والا ہے؟ اس پر فیصل قریشی نے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ وہ سوچ رہے ہیں کسی ’امتیاز‘ نامی سپر اسٹور کے باہر جا کر کھڑے ہو جائیں اور کہیں کہ انہیں ستارہ نہیں مل رہا۔ اداکار نے گفتگو کے دوران یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کا نام دو مرتبہ اس اعزاز کے لیے بھیجا گیا مگر منظوری نہ مل سکی، حالانکہ وہ گزشتہ 33 برس سے شوبز انڈسٹری میں سرگرم ہیں۔ جب میزبان نے سنجیدگی سے پوچھا کہ آخر ایسی کیا کمی رہ گئی، تو انہوں نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ شاید ان میں کیلشیم کی کمی ہے، اسی لیے انہیں ایوارڈ نہیں دیا جا رہا، جس پر پروگرام میں قہقہے گونج اٹھے۔ فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ مداح ان کے لیے تمغۂ امتیاز کی سفارشات بھی بھیج رہے ہیں، تاہم وہ خود کو سیاسی شخصیت نہیں بلکہ ایک محبِ وطن شہری سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کبھی انہیں یہ اعزاز دیا گیا تو وہ اسے ضرور قبول کریں گے۔
.png)
2 days ago
2






English (US) ·