Times of Pakistan

سردار تنویر الیاس نے پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

2 hours ago 2
ARTICLE AD BOX

شائع 01 جولائ 2026 05:24pm

آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے پاکستان پیپلز پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھجوا دیا۔

آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے پاکستان پیپلز پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھجوا دیا۔

سردار تنویر الیاس نے آزاد کشمیر میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ انہیں وسطی باغ کے حلقے سے پارٹی ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا، جس پر وہ شدید ناراض تھے۔

سابق وزیراعظم کا مؤقف تھا کہ ان کے حلقوں میں ٹکٹوں کی تقسیم منصفانہ انداز میں نہیں کی گئی، جس کے باعث انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

سردار تنویر الیاس اس وقت اپنے قریبی ساتھیوں سے مشاورت کر رہے ہیں، جب کہ توقع ہے کہ وہ جلد پریس کانفرنس کے ذریعے اپنے آئندہ سیاسی لائحۂ عمل کا اعلان کریں گے۔

Read Entire Article