Times of Pakistan

سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر جمعہ کو ہوگی

1 month ago 16
ARTICLE AD BOX

شائع 18 مارچ 2026 08:24pm

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہ آنے کے بعد عیدالفطر جمعہ 20 مارچ کو منانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں شوال 1447 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد حکام نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں عیدالفطر جمعہ 20 مارچ کو منائی جائے گی۔

سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے شہریوں سے چاند دیکھنے کی اپیل کی گئی تھی، تاہم مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

چاند نظر نہ آنے کے باعث رمضان المبارک کے 30 روزے مکمل کیے جائیں گے اور جمعرات کو آخری روزہ ہوگا، جبکہ جمعہ کے روز ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔

دوسری جانب سعودی عرب کے اعلان کے بعد دیگر خلیجی ممالک میں بھی عیدالفطر کی تاریخ کا تعین اسی بنیاد پر کیے جانے کا امکان ہے۔

Read Entire Article