Times of Pakistan

سعودی عرب نے ایک سالہ ملٹی پل انٹری عمرہ ویزا متعارف کرا دیا

5 days ago 7
ARTICLE AD BOX

نئے ویزے کے تحت ایک سال میں متعدد بار سعودی عرب آمد اور مجموعی طور پر 90 روز قیام کی اجازت ہوگی

شائع 20 جولائ 2026 07:17pm

سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے ایک سالہ ملٹی پل انٹری عمرہ ویزا متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ نئے نظام کے تحت زائرین ایک سال کے دوران متعدد بار مملکت میں داخل ہو سکیں گے، جب کہ مجموعی طور پر 90 روز تک قیام کی اجازت ہوگی۔

سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے ایک سالہ ملٹی پل انٹری عمرہ ویزا متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد دنیا بھر سے آنے والے عمرہ زائرین کو مزید سہولت فراہم کرنا ہے۔

وزارت کے مطابق ویزا ہولڈر اجرا کی تاریخ سے ایک سال کے دوران متعدد مرتبہ سعودی عرب کا سفر کر سکے گا، جب کہ اس عرصے میں مجموعی طور پر 90 روز تک مملکت میں قیام کی اجازت ہوگی۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اس نئے ویزا نظام سے بیرونِ ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کو بار بار ویزا حاصل کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی، جس سے ان کے لیے سفر مزید آسان اور سہل ہو جائے گا۔

وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق یہ اقدام سعودی عرب کے ویژن 2030 کا حصہ ہے، جس کے تحت مذہبی سیاحت کو فروغ دینے، عمرہ زائرین کی تعداد میں اضافہ کرنے اور انہیں جدید اور بہتر سہولیات فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

Read Entire Article