ARTICLE AD BOX
پرنس محمد بن سلمان کے بارے میں ٹرمپ کے کلمات امت مسلمہ کی توہین ہے، مولانا فضل الرحمٰن
سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کے متعلق ٹرمپ کے توہین آمیز جملوں پر مولانا فضل الرحمٰن کا ردعمل سامنے آگیا۔ مولانا فضل الرحمٰن نے پرنس محمد بن سلمان کے بارے میں ٹرمپ کے توہین آمیز جملوں کی مذمت کی اور کہا کہ محمد بن سلمان کے بارے کلمات امت مسلمہ کی توہین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کو بنیادی انسانی حقوق اور تہذیب سیکھنے کی ضرورت ہے، امریکا کا ایسے فاتر العقل شخص کو صدر مسلط کرنا سوالیہ نشان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم حکمرانوں کو اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا، اسلامی بلاک اور امریکا و اسرائیل گٹھ جوڑ کے مقابلہ میں ایک آواز بننے کی ضرورت ہے۔
.png)
4 weeks ago
4




English (US) ·