Times of Pakistan

سندھ اسمبلی بجٹ اجلاس، شرجیل میمن کی امامت میں نماز ادائیگی

15 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

نماز ادا کرنے والوں میں صوبائی وزرا اور اراکین شامل تھے


سندھ اسمبلی میں جاری طویل بجٹ اجلاس کے دوران اراکین نے باجماعت مغرب کی نماز ادا کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی میں جاری طویل بجٹ اجلاس کے دوران اذان مغرب کے بعد اراکین اپنی نشستوں سے نماز ادائیگی کیلیے اٹھے۔

اراکین ایوان میں نماز کیلیے مخصوص جگہ (مسجد) گئے اور وہاں پر سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی امامت میں نماز مغرب ادا کی۔

نماز ادا کرنے والوں میں صوبائی وزرا اور اراکین شامل تھے۔

Read Entire Article