ARTICLE AD BOX
شائع 19 مارچ 2026 01:37pm
ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج واضح اور نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا دوبارہ 5 لاکھ روپے کی سطح سے نیچے آگیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 24 ہزار 300 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 99 ہزار 462 روپے ہو گئی ہے، جبکہ 10 گرام سونا 20 ہزار 833 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 28 ہزار 208 روپے پر آگیا۔
اسی طرح بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 243 ڈالر کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد فی اونس قیمت 4 ہزار 767 ڈالر ہو گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق بین الاقوامی حالات، اور عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی نمایاں طور پر اثرانداز ہورہے ہیں اور سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔
.png)
1 month ago
20







English (US) ·