ARTICLE AD BOX
ہلاک دہشت گردوں میں 4 اہم سرغنہ بھی شامل، سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں مجموعی تعداد 48 تک پہنچ گئی
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے مزید 21 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خفیہ معلومات کی بنیاد پر جاری آپریشنز کے تسلسل میں شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ اور اس کے گردو نواح میں خوارج کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلوں میں بھارت کے حمایت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے مزید 21 خوارج ہلاک کر دیے گئے، جن میں چار اہم سرغنہ خالد رضا عرف سالار، مفتون، موسیٰ اور عمران عرف ایان بھی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد مختلف دہشت گرد کارروائیوں میں مطلوب تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متعدد سنگین جرائم میں ان کی تلاش تھی۔
کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بڑی مقدار میں گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں کلیئرنس آپریشنز بدستور جاری ہیں اور علاقے میں موجود باقی دہشت گردوں کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ قومی انسدادِ دہشت گردی مہم ”عزمِ استحکام“ کے تحت دہشت گردی کے خلاف آپریشن پوری قوت کے ساتھ جاری ہے اور پاکستان سے بیرونی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
.png)
3 hours ago
2




English (US) ·