ARTICLE AD BOX
بیٹا فاتحہ خوانی کے بعد گھر آیا تو 35 لاکھ روپے نقدی اور 5 تولے سونا غائب تھا
تھانہ مراد پور کی حدود میں چوری کی انوکھی واردات ہوئی، جہاں ماں نے اپنے ہی بیٹے کا گھر لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ماں نے آشنا کے ساتھ مل کر بیٹے کے گھر کا صفایا کر دیا، بیٹا فاتحہ خوانی کے بعد گھر آیا تو 35 لاکھ روپے نقدی اور 5 تولے سونا غائب تھا۔ بیٹے نے سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ’’میری ماں مبین بی بی نے سیلز مین ذوہیب کے ساتھ مل کر چوری کی، دکان کے سیلز مین نے مالک کی والدہ کے ساتھ مل کر لاکھوں کی ڈکیتی کی۔ واردات کے بعد ملزمہ مبین بی بی اپنے آشنا سیلز مین ذوہیب کے ساتھ فرار ہوگئی۔ پولیس نے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مفرور ماں اور اس کے آشنا کی تلاش شروع کر دی، بیٹے نے اپنی ہی ماں اور ملازم کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کروا دیا۔
.png)
12 hours ago
1







English (US) ·