Times of Pakistan

سیکیورٹی پروٹوکولز کی خلاف ورزی، قلندرز کا شاہین آفریدی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ

3 weeks ago 3
ARTICLE AD BOX

چند روز قبل شاہین اور سکندر رضا کی جانب سے زبردستی کچھ لوگوں کو اپنے کمرے میں لے جانے کی رپورٹس سامنے آئی تھیں


سیکیورٹی پروٹوکولز کی خلاف ورزی پر لاہور قلندرز نے کپتان شاہین آفریدی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

چند روز قبل شاہین اور سکندر رضا کی جانب سے زبردستی کچھ لوگوں کو ہوٹل میں اپنے کمرے میں لے جانے کی رپورٹس سامنے آئی تھیں، اس حوالے سے پولیس نے دونوں کرکٹرز پر سیکیورٹی ضوابط کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا۔

 پنجاب پولیس کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل چیف کو ایک خط لکھا گیا، جس میں الزام لگایا گیا کہ دونوں کھلاڑیوں نے غیر مجاز افراد کو زبردستی ہوٹل کے کمرے تک پہنچایا۔

پولیس نے اپنے خط میں زور دیا تھا کہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں، اسی لیے قلندرز نے جرمانہ عائد کیا۔

Read Entire Article