Times of Pakistan

شالیمار ایکسپریس ایک بار پھر حادثے کا شکار، شیخوپورہ کے قریب پٹڑی سے اتر گئی

12 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

حادثے کے باعث فیصل آباد سے لاہور اور لاہور سے فیصل آباد جانے والی گاڑیاں تاخیر کا شکار


لاہور:

کراچی سے لاہور آنے والی 27 اَپ شالیمار ایکسپریس دو دن بعد ایک مرتبہ پھر پٹڑی سے اتر گئی۔

تفصیلات کے مطابق کل کراچی سے چل کر لاہور آنے والی شالیمار ایکسپریس کی کچھ بوگیاں ماچھیکے سے گزرتے وقت ڈی ریل ہوگئی ہیں، جس کی وجہ سے ٹریک عارضی طور پر معطل ہوگیا۔

فاروق آباد اور شیخوپورہ کے درمیان ٹرین کی ایک کوچ صبح 9 بجکر 40 منٹ پر پٹڑی سے اتری۔

لاہور سے ریلیف ٹرین روانہ ہوگئی، دوپہر 12 بجے کے بعد ریلیف آپریشن مکمل ہونے کا امکان ہے۔ حادثے کے باعث فیصل آباد سے لاہور اور لاہور سے فیصل آباد جانے والی گاڑیاں اپنے مقررہ وقت سے تاخیر کا شکار ہو سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بدھ کو بھی شہدادپور کے قریب شالیمار ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی تھی۔

Read Entire Article