Times of Pakistan

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 72 دہشتگرد ہلاک

10 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران کارروائیوں میں 27 خوارج کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر مبنی کارروائیوں کے سلسلے میں شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں متعدد مقامات پر کارروائیاں کیں۔

بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 27 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے میران شاہ کے عمومی علاقے میں خوارج کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 27 خوارج مارے گئے۔

بیان میں بتایا گیا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، ہلاک ہونے والے دہشت گرد معصوم شہریوں کے قتل اور دہشت گردی کی مختلف سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ اس گروہ کے خاتمے کے ذریعے میران شاہ میں معروف شخصیت شہید ملک سیف اللہ داوڑ کے ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کا بدلہ لے لیا گیا ہے اور اس جرم میں ملوث عناصر کو منطقی انجام تک پہنچا دیا گیا ہے۔

کارروائیوں سے متعلق بتایا گیا کہ علاقے میں چھپے ہوئے مزید دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سرچ آپریشنز جاری ہیں اور وفاقی ایپکس کمیٹی کے قومی ایکشن پلان کے تحت ’عزم استحکام‘ وژن کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے بیرونی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی انسداد دہشت گردی مہم پوری شدت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

Read Entire Article