Times of Pakistan

شوال کا چاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

1 month ago 10
ARTICLE AD BOX

واضح رہے کہ آج سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا اور عید الفطر جمعہ کے روز منائی جائے گی


اسلام آباد:

شوال کا چاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا.

مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس 29 رمضان بمطابق 19 مارچ 2026 بروزجمعرات بعد نماز عصر (شام ساڑھے پانچ بجے) وزارت مذہبی امور کوہسار بلاک کی چھت پر منعقد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آج سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں کہیں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ اس اعلان کے بعد رمضان المبارک کے 30 دن مکمل کیے جائیں گے اور عید الفطر جمعہ کے روز منائی جائے گی۔

Read Entire Article