ARTICLE AD BOX
بالی ووڈ کے سپر اسٹار اکشے کمار اپنی نئی ہارر کامیڈی فلم ’بھوت بنگلہ‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور مداحوں میں تشویش پیدا کردی ہے۔ فلم کی پروڈکشن ٹیم کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار ایک خطرناک ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران اسٹنٹ کرتے ہوئے چوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں۔ تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ واقعہ کب پیش آیا اور انہیں کس نوعیت کی چوٹ لگی۔ اکشے کمار اپنی فلموں میں خود اسٹنٹس کرنے کے لیے مشہور ہیں اور اسی جرأت مندانہ انداز کی وجہ سے وہ اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔ مارشل آرٹس میں مہارت رکھنے والے اداکار نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں جدید فلم سازی پر بھی بات کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایکشن سینز میں وی ایف ایکس اور مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے استعمال سے مطمئن نہیں ہیں۔ ان کے مطابق ماضی میں ایکشن زیادہ حقیقی محسوس ہوتا تھا، جبکہ اب زیادہ تر مناظر کمپیوٹر کے ذریعے تخلیق کیے جاتے ہیں، جس سے حقیقت کا عنصر کم ہو جاتا ہے۔ فلم ’بھوت بنگلہ‘ کی ہدایتکاری معروف ہدایت کار پریادرشن کر رہے ہیں، اور یہ جوڑی تقریباً 15 سال بعد ایک بار پھر ساتھ کام کر رہی ہے۔ اس سے قبل دونوں نے ’ہیرا پھیری‘، ’گرم مسالہ‘، ’بھول بھلیاں‘، ’بھاگم بھاگ‘ اور ’کھٹا میٹھا‘ جیسی کامیاب فلموں میں ایک ساتھ کام کیا تھا، جنہیں آج بھی شائقین بے حد پسند کرتے ہیں۔
.png)
7 hours ago
1






English (US) ·