Times of Pakistan

شہید علی خامنہ ای کا جنازہ قم پہنچا دیا گیا؛ کل بھی نماز ادا کی جائے گی

6 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

تہران میں لاکھوں سوگواروں نے نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد جلوس کی شکل میں اپنے محبوب رہبر معظم آیت اللہ علی خامنہ ای کو جلوس کی صورت میں الوداع کیا جس کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے جسدِ خاکی قم پہنچا دیا گیا۔

ایرانی سرکاری ٹی وی آئی آر آئی بی نے قم کی معروف مسجد جمکران کے اوپر پرواز کرتے ہیلی کاپٹر کی ویڈیو نشر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ اس میں آیت اللہ خامنہ ای کا جسدِ خاکی موجود تھا۔

ہفتہ بھر جاری رہنے والے آیت اللہ خامنہ ای کی تجہیز و تکفین کا اگلا مرحلہ منگل کو منعقد ہوگا۔ جہاں ایک بار پھر نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور جلوس کی صورت میں شہر میں دیدار کرایا جائے گا۔

تہران کی طرح قم میں لاکھوں زائرین اور سوگواروں کی آمد کے پیش نظر غیرمعمولی سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات کیے گئے ہیں۔ شہید علی خامنہ ای کے ایک صاحبزادے بھی قم میں نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔ 

اس کے بعد میت کو عراق کے مقدس شہروں نجف میں حضرت علیؑ کے روضے اور کربلا میں حضرت امام حسینؑ اور حضرت عباسؑ کے مزارات پر لے جایا جائے گا۔ اس کے بعد جسدِ خاکی دوبارہ ایران لایا جائے گا اور 9 جولائی کو ان کے آبائی شہر مشہد میں واقع روضۂ امام رضاؑ کے احاطے میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

اس سے قبل تہران میں لاکھوں افراد نے جلوس کی صورت امام حسین اسکوائر، انقلاب اسکوائر اور آزادی اسکوائر سے گزرے جہاں سوگواروں نے مذہبی نوحے پڑھے، ایرانی پرچم اور سیاہ علم اٹھائے جبکہ امریکا اور اسرائیل کے خلاف نعرے بھی لگائے گئے۔

شہید خامنہ ای کی تجہیز و تکفین 3 جولائی کو شروع ہوئی جب دنیا بھر سے آنے والے اعلیٰ سطح کے وفد اور نمائندوں نے میت کا دیدار کیا، فاتحہ خوانی کی اور تعزیتی کلمات قلم بند کرائے تھے۔

واضح رہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای 28 فروری 2026 کو ایران پر ہونے والے امریکی اور اسرائیلی حملوں میں اہل خانہ کے چند افراد اور عسکری قیادت کے ہمراہ شہید ہوگئے تھے اور ان کی تدفین ابتدائی طور پر مارچ میں ہونا تھی تاہم ایران اسرائیل جنگ اور بعد کی صورتحال کے باعث مؤخر کر دی گئی تھی۔

Read Entire Article