Times of Pakistan

صائم ایوب نے پی ایس ایل میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا

3 weeks ago 5
ARTICLE AD BOX

صائم ایوب نے یہ کارنامہ اپنی جارحانہ اور شاندار بیٹنگ کی بدولت انجام دیا


پاکستان کے ابھرتے ہوئے بیٹر صائم ایوب نےپاکستان سپر لیگ میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے اپنے 1000 رنز مکمل کر لیے۔

صائم ایوب نے یہ کارنامہ اپنی جارحانہ اور شاندار بیٹنگ کی بدولت انجام دیا، جس کے دوران انہوں نے متعدد شاندار اننگز کھیلیں اور شائقین کرکٹ کو خوب محظوظ کیا۔

نوجوان بیٹر کا شمار لیگ کے ابھرتے ہوئے اسٹارز میں ہوتا ہے اور وہ مسلسل اپنی کارکردگی سے ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

کرکٹ ماہرین کے مطابق صائم ایوب کی یہ کامیابی ان کے روشن مستقبل کی عکاسی کرتی ہے اور وہ آنے والے وقت میں پاکستان ٹیم کے لیے بھی ایک اہم اثاثہ ثابت ہوسکتے ہیں۔

Read Entire Article