ARTICLE AD BOX
'آپ میری زندگی جتنی بھی مشکل بنا لیں، میں ہمیشہ اپنے بچوں کے ساتھ کھڑی رہوں گی'، ثانیہ اشفاق کا دوٹوک موقف
سابق پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے اپنی ازدواجی زندگی اور علیحدگی سے متعلق سنگین الزامات اور تفصیلات شیئر کی ہیں، جنہوں نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
عماد وسیم اور ان کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق کے درمیان طلاق کے بعد کے معاملات اب سوشل میڈیا پر کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ ثانیہ اشفاق نے الزام لگایا ہے کہ عماد وسیم نے اس وقت ان کے ساتھ دھوکا کیا جب وہ تیسری بار امید سے تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ عماد وسیم نے فروری 2026 میں نائلہ راجہ نامی خاتون سے دوسری شادی کر لی تھی اور تب سے وہ دونوں اپنی نئی زندگی کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں، دوسری طرف عماد وسیم انہیں قانونی نوٹس بھیج رہے ہیں تاکہ وہ اپنا اپارٹمنٹ خالی کر دیں اور بچوں کو ان کے حوالے کر دیں۔
ان کا کہنا ہے کہ انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے مسلسل اپنی کہانی دنیا کے سامنے لانے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے کیونکہ وہ اپنے بچوں کے حقوق کے لیے لڑ رہی ہیں۔
ثانیہ اشفاق نے اپنی شادی شدہ زندگی کی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عماد وسیم ان پر بہت زیادہ پابندیاں لگاتے تھے اور ان کا رویہ اچھا نہیں تھا۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ عماد وسیم بچوں کے خرچے دینے یا ان سے ملنے کے لیے تیار نہیں ہیں، لیکن دوسری طرف وہ یہ امید رکھتے ہیں کہ بچے انہیں واپس مل جائیں۔
ثانیہ نے سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اس شخص کی ہمت تو دیکھیں، اس نے میرے اور ہمارے بچوں کے ساتھ جو کچھ کیا، اس کے بعد بھی ایسی باتیں کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔ پوری دنیا جانتی ہے کہ ان کی نئی بیوی کے ساتھ کہانی کب شروع ہوئی۔
ان کے مطابق عماد وسیم نے مجھ سے اس وقت دھوکا کیا جب میں ان کے بچے کی ماں بننے والی تھی۔ میری حمل کے دوران ان کے سخت رویے نے میری زندگی بہت مشکل بنا دی تھی۔ وہ جولائی 2025 میں برطانیہ میں اپنے برے برتاؤ اور گھریلو تشدد کے الزامات کی وجہ سے گرفتار بھی ہوئے تھے، اور یہ خدشہ تھا کہ وہ میرے بچے مجھ سے چھیننا چاہتے ہیں۔
ان کے مطابق اس دوران سوشل سروسز بھی شامل ہو گئیں اور ان پر دباؤ ڈالا گیا کہ وہ اپنی شکایت واپس لیں اور ان کی اسی حرکت کی وجہ سے وہاں کے سماجی بہبود کے ادارے بھی اس معاملے میں شامل ہو گئے۔
ثانیہ اشفاق نے مزید بتایا کہ حال ہی میں سماجی ورکرز نے عماد وسیم سے پوچھا کہ کیا وہ اپنے بچوں سے بات کرنا چاہتے ہیں، لیکن انہوں نے اس بات کو بالکل نظر انداز کر دیا اور کوئی دلچسپی نہیں دکھائی۔
ثانیہ کا کہنا تھا کہ وہ نہ تو بچوں سے بات کرنا چاہتے ہیں اور نہ ہی انہیں دیکھنا چاہتے ہیں، لیکن پھر بھی وہ میری زندگی اس امید پر مشکل بنا رہے ہیں کہ میں بچے ان کے حوالے کر دوں۔
انہوں نے مزید کہاکہ، ’ایک ماں کے طور پر یہ میرے لیے بہت تکلیف دہ ہے۔ اگر آپ کو اپنے بچوں کی کوئی پرواہ ہی نہیں تھی، تو آپ انہیں اس دنیا میں لائے ہی کیوں؟ اور پھر آپ لوگوں سے کہتے پھرتے ہیں کہ میں نے آپ کو بچوں سے بات کرنے سے روکا، جو کہ سراسر جھوٹ ہے۔
ثانیہ اشفاق نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں اپنے بچوں کو کبھی نہیں چھوڑوں گی اور ایسا کبھی نہیں ہوگا۔ آپ میری زندگی جتنی بھی مشکل بنا لیں، میں ہمیشہ اپنے بچوں کے ساتھ کھڑی رہوں گی اور ان کی حفاظت کروں گی۔
انہوں نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ سچ سامنے آئے گا اور آپ کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آئے گا، تاکہ سب دیکھ سکیں کہ آپ کا رویہ کیسا رہا ہے اور آپ اصل میں کون ہیں۔
.png)
2 hours ago
2







English (US) ·