Times of Pakistan

طویل جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور دشمن کو پچھتانا پڑے گا: ایرانی فوج

1 hour ago 2
ARTICLE AD BOX

جنگ کو ختم تصور نہیں کیا جا رہا، نئے اہداف کا تعین کیا جاچکا ہے: ترجمان ایران فوج بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا

شائع 28 اپريل 2026 10:19pm

ایران کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج طویل جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور دشمن کو جنگ شروع کرنے پر پچھتانا پڑے گا۔

ایرانی سرکاری ٹی وی پریس ٹی وی کے مطابق ترجمان ایرانی فوج بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا نے کہا ہم نے جنگ کو ختم نہیں سمجھا، جس دن جنگ رکی اور میدان میں ایک طرح کی جنگ بندی یا خاموشی قائم ہوئی، اسی دن سے ہم نے امریکا اور دشمنوں پر عدم اعتماد کے باعث جنگی سطح کی تیاری کو جاری رکھا اور نئے اہداف کا تعین کرلیا گیا ہے۔

ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا کہ جنگ سے پہلے انٹیلیجنس جائزوں کی بنیاد پر تمام یونٹس مکمل تیاری میں تھے۔ انہوں نے کہا کہ اصفہان میں دشمن کی دراندازی کے دوران زمینی افواج نے فوری کارروائی کی، امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا اور اس تیز ردعمل کے باعث دشمن کی کارروائی ناکامی سے دوچار ہوئی۔

جنرل اکرمینیا کے مطابق جنگ کے دوران قومی فضائی دفاعی مرکز کے تحت فوج کے فضائی دفاع اور پاسدارانِ انقلاب کے ایرو اسپیس دفاعی یونٹ نے 170 سے زائد دشمن طیاروں اور 16 لڑاکا طیاروں کو نشانہ بنا کر مار گرایا، جن جہازوں کو نشانہ بنایا گیا ان میں سے کئی جدید ڈرونز تھے۔

ترجمان کے مطابق جنگ کے آغاز میں ایرانی فضائیہ نے عراق، کویت اور قطر میں دشمن کے اڈوں کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے ایک امریکی میڈیا رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی فضائیہ کے ایک ایف-5 طیارے نے مختلف دفاعی تہوں کو عبور کرتے ہوئے ایک امریکی اڈے کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

ترجمان ایرانی فوج نے کہا کہ  ایرانی بحریہ نے خطے اور اسرائیل میں اہداف پر نیول کروز میزائل اور ڈرون داغے اور بحریہ نے امریکی جنگی جہازوں، بشمول طیارہ بردار جہاز  ابراہام لنکن کو ایرانی ساحل کے قریب آنے کی اجازت نہیں دی۔

Read Entire Article