Times of Pakistan

عباس عراقچی اور اسحاق ڈار کا رابطہ، خطے کی تازہ صورتِ حال پر گفتگو

1 hour ago 2
ARTICLE AD BOX

ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے خطے میں جاری حالیہ پیش رفت اور بدلتی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا۔

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی اور پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ صورتِ حال، سفارتی کوششوں اور علاقائی تعاون سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق عباس عراقچی نے پاکستان کے وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں جاری حالیہ پیش رفت اور بدلتی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا۔

بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حالات میں مذاکرات اور سفارت کاری کے عمل کو جاری رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ گفتگو کے دوران علاقائی ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا گیا۔

یہ رابطہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران امریکا کی جانب سے جنگ کے خاتمے کے لیے پیش کی گئی نئی تجویز کا جائزہ لے رہا ہے، جب کہ پاکستان کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان پائیدار حل کے لیے ثالثی کی کوششیں جاری ہیں۔

Read Entire Article