Times of Pakistan

عدالت کا سی ڈی اے کو سید پور ماڈل ولیج میں مکانات مسمار نہ کرنے کا حکم

3 weeks ago 8
ARTICLE AD BOX

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ بھی طلب کرلی


فائل: فوٹو


اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے  کو دامنِ کوہ میں واقع سید پور ماڈل ولیج میں مقامی آبادی کی بے دخلی اور اُنکے مکانات کو مسمار کرنے سے روک دیا۔ 

عدالت نے درخواست گزاروں کی حد تک سی ڈی اے کو کیس کی آئندہ سماعت تک مکانوں کو مسمار کرنے سے  روک دیا۔

 جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے سید پور کے تقریباً 128 مقامی افراد کی  درخواست پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی جانب سے ایڈوکیٹ رضوان عباسی پیش ہوئے۔ 

عدالت نے سی ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ بھی طلب کرلی،عدالت نے درخواستوں کو پہلے سے زیر سماعت کیس کے ساتھ یکجا کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Read Entire Article