Times of Pakistan

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو پر 5 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے

6 days ago 2
ARTICLE AD BOX

عرفات منہاس نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں یہ اہم ریکارڈ اپنے نام کیا

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں ڈیبیو کرنے والے نوجوان آل راؤنڈر عرفات منہاس پانچ وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

ون ڈے انٹرنیشنل کی تاریخ میں اب تک صرف 17 کھلاڑیوں نے اپنے ڈیبیو میچ پر 5 یا اس سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔ عرفات منہاس اس فہرست کا حصہ بننے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیںتازہ اضافہ ہیں۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے پہلے میچ میں بائیں ہاتھ سے اسپن بالنگ کرنے والے عرفات منہاس نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے آسٹریلوی بیٹنگ لائن کو چکرا کر رکھ دیا اور پانچ کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا۔

وہ پاکستان کی ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں یہ منفرد اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بولر بن گئے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے ون ڈے ڈیبیو پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی ذاکر خان تھے، یہ ریکارڈ 42 سال تک ان کے پاس رہا۔ ذاکر خان نے 1984 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے ڈیبیو میں چار وکٹیں حاصل کی تھیں، تاہم آج عرفات منہاس نے یہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

Read Entire Article