Times of Pakistan

عشرۂ محرم میں قیامِ امن: وزیر داخلہ کا قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین

20 hours ago 2
ARTICLE AD BOX

اداروں نے غیر معمولی پیشہ ورانہ صلاحیت، غیر متزلزل عزم اور ڈیوٹی کے دوران قابلِ ستائش جرات کا مظاہرہ کیا، محسن نقوی


اسلام آباد:

عشرۂ محرم الحرام کے دوران ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے وفاقی وزیر داخلہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں محسن نقوی نے محرم الحرام کے پہلے 10 دنوں خصوصاً گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خدمات انجام دینے والے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور اہلکاروں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

For the past ten days of Muharram and especially during the last 24 hours, Pakistan’s law enforcement agencies have demonstrated extraordinary professionalism, unwavering commitment, and remarkable courage in the line of duty.
I salute every officer and official who served with…

— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) June 26, 2026

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عشرۂ محرم الحرام بالخصوص آخری 24 گھنٹوں میں پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے غیر معمولی پیشہ ورانہ صلاحیت، غیر متزلزل عزم اور ڈیوٹی کے دوران قابلِ ستائش جرات کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہر اس افسر اور اہلکار کو سلام پیش کرتے ہیں جس نے لگن، ثابت قدمی اور فرض شناسی کے غیر متزلزل جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم اپنے ان بہادر افسران اور اہلکاروں پر فخر کرتی ہے اور ان کی غیر معمولی خدمات پر انہیں دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین اور شکریہ پیش کرتی ہے۔

Read Entire Article