Times of Pakistan

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافر رل گئے 

2 weeks ago 3
ARTICLE AD BOX

مسافروں کی بڑی تعداد پنجاب کے دوردراز شہروں سے تعلق رکھتی ہے


سعودی ائیرلائن 500 سے زائد مسافروں کا سامان ریاض میں چھوڑ آئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق مسافروں میں بڑی تعداد عمرہ زائرین کی ہے۔ مسافر پرواز SV 736  سے ریاض سے لاہور پہنچے ہیں۔ ائیرلائن نے عمرہ زائرین اور مسافروں کو دو روز بعد لاہور ائیرپورٹ آکر سامان وصول کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 

مسافروں کی بڑی تعداد پنجاب کے دوردراز شہروں سے تعلق رکھتی ہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ ہم سینکڑوں میل سے واپس آکر کیسے سامان لیں گے۔ 

مسافروں نے ائیرلائن عملے سے شدید تلخ کلامی کی جس پر معاملہ اے ایس ایف تک جاپہنچا ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

Read Entire Article