ARTICLE AD BOX
اسلام آباد:
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے عدالت میں عمران خان کی قیدِ تنہائی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق علیمہ خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں سپرنٹنڈنٹ جیل ، آئی جی جیل خانہ جات ، چیئرمین نیب ، ڈی جی ایف آئی اے اور پمز کے ایم ایس کو فریق بنایا ہے۔ عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 8 اپریل کی وکیل کی میٹنگ میں سامنے آیا بانی کو 22 گھنٹے اور بشریٰ کو 24 گھنٹے قید تنہائی میں رکھا جاتا ہے ۔ پچھلے 6 ماہ سے بانی کے ساتھ فیملی یا پارٹی میں سے کسی کی ملاقات نہیں کرائی گئی ۔ درخواست کے مطابق بانی کو قید تنہائی میں رکھنے کا ذکر کسی فیصلے میں موجود نہیں ۔ میرے بھائی کو قید تنہائی میں رکھ کر ایک غیر انسانی رویہ روا رکھا جا رہا ہے ۔ بانی نے وکیل کے ساتھ میٹنگ میں بتایا تھا کہ ان کی آنکھ 85 فیصد متاثر ہوئی ہے ۔ قید تنہائی میں رکھنا ایک سخت ترین سزا ہے، جب کہ بانی کی سزا میں قید تنہائی نہیں ہے۔ علیمہ خان نے درخواست میں استدعا کی کہ بانی کو قید تنہائی میں رکھنا غیر قانونی قرار دیا جائے ۔ واضح رہے کہ یہ درخواست بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔ قبل ازیں بشریٰ بی بی کی بیٹی کی جانب سے بھی بشریٰ کی قید تنہائی کے خلاف درخواست دائر ہو چکی ہے۔
.png)
20 hours ago
2





English (US) ·