Times of Pakistan

عمران خان کی آنکھ کا معائنہ: 70 فیصد ریکوری ہو چکی، رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

1 day ago 5
ARTICLE AD BOX

شائع 16 فروری 2026 02:09pm

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے طبی معائنے سے متعلق ابتدائی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا تفصیلی طبی معائنہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اڈیالہ میں ماہر ڈاکٹرز نے عمران خان کا میڈیکل معائنہ کیا، بانی پی ٹی آئی کی دائیں آنکھ میں علاج کے بعد واضح بہتری آئی ہے۔

قبل ازیں اُنہیں پمز اسپتال میں علاج فراہم کیا گیا تھا، جس کے بعد بینائی میں تقریباً 70 فیصد ریکوری ہو چکی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ معائنے کے بعد ڈاکٹرز نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور عمران خان کی فیملی کو بھی بریفنگ دی۔ ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے جاری علاج اور ریکوری کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فرینڈ آف دی کورٹ کی رپورٹ سے متعلق بعض معلومات منظرعام پر آئیں، اور دعویٰ کیا گیا ہے کہ رپورٹ کو لیک کیا گیا۔ تاہم اس حوالے سے باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

Read Entire Article