Times of Pakistan

عوام پر مزید بوجھ؛ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی میں اضافہ کر دیا

19 hours ago 2
ARTICLE AD BOX

حکومت نے تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچانے کے بجائے نرخ ایک ہفتے تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے


حکومت نے تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کے بجائے مزید بوجھ ڈالتے  ہوئے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی میں اضافہ کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ڈیزل پر لیوی میں 6 روپے 57 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی سطح 79 روپے 54 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

ساتھ ہی حکومت نے پیٹرول پر لیوی کی شرح میں 39 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس سے اب پیٹرول پر عائد لیوی 66 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

تاہم حکومت نے مٹی کے تیل پر لیوی کو 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر کی سطح پر برقرار رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی  کے بجائے ایک ہفتے کے لیے قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں  کمی کی گئی ہے۔

Read Entire Article