Times of Pakistan

فتنہ الخوارج کے گرفتار سرغنہ عامر سہیل عرف مولوی حیدر کے ہوشربا انکشافات

1 week ago 4
ARTICLE AD BOX

فتنہ الخوارج کا اسلام یا جہاد سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ گروہ محض مالی مفادات کے لیے پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیاں کرتا ہے: خارجی کا بیان

شائع 17 اپريل 2026 12:55pm

فتنہ الخوارج کے گرفتار سرغنہ عامر سہیل عرف مولوی حیدر کا اعترافی بیان سامنے آیا ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ افغانستان میں فتنہ الخوارج کے مراکز کو افغان طالبان کی پشت پناہی حاصل ہے۔

گرفتار دہشت گرد نے اعتراف کیا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈے سے متاثر ہو کر فتنہ الخوارج میں شامل ہوا۔ اس نے بتایا کہ اسے افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں قائم مرکز میں دہشت گردی کی باقاعدہ تربیت دی گئی۔

خارجی عامر سہیل نے انکشاف کیا کہ فتنہ الخوارج کو افغان طالبان کی مکمل پشت پناہی حاصل رہی، جبکہ افغانستان میں موجود دیگر شدت پسند تنظیموں، بشمول داعش اور القاعدہ، کے ساتھ بھی قریبی روابط تھے۔

فتنہ الخوارج کے گرفتار سرغنہ کا کہنا ہے کہ غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں، خصوصاً بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی جانب سے مالی معاونت بھی فراہم کی جاتی رہی۔

گرفتار دہشت گرد نے مزید بتایا کہ اس کے نیٹ ورک میں 20 سے زائد افغان شہری شامل تھے اور وہ بنوں، لکی مروت اور میانوالی میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث رہا ہے۔

دہشت گرد عامر سہیل نے بتایا کہ اُسے پشاور میں علاج کی غرض سے داخل ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا۔

دورانِ تفتیش خارجی عامر سہیل نے یہ بھی اعتراف کیا کہ فتنہ الخوارج کا اسلام یا جہاد سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ گروہ محض مالی مفادات کے لیے پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیاں کرتا ہے۔

Read Entire Article