ARTICLE AD BOX
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ویڈیو پیغام میں عالمی کپ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا
کراچی:
فیفا عالمی کپ2026 کے میچز دکھانے کے لیے کراچی کے مختلف علاقوں میں بڑی سکرین لگائی گئی ہیں۔ انٹرنیشنل فٹبال اسٹیڈیم، لیاری میں فٹبال کے متوالوں کے لیے ایک دیو ہیکل اسکرین نصب کی گئی ہے جس میں افتتاحی تقریب سمیت عالمی کپ کے تمام میچز اور اختتامی تقریب دکھانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ صدیق گوٹھ ملیر اور کلری کے علاقے علی محمد محلہ اور سیفی لین سمیت دیگر مقامات پر بھی بڑی اسکرین لگائی گئی ہیں۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ویڈیو پیغام میں عالمی کپ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فٹبال کے متوالوں کو لیاری کے انٹرنیشنل فٹبال اسٹیڈیم میں بڑی اسکرین پر عالمی کپ کے مقابلے دیکھنے کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے یہ اقدام کیا گیا ہے کہ لیاری کے انٹرنیشنل فٹبال اسٹیڈیم میں شائقین کے لیے بڑی اسکرین لگا دی گئی ہے۔
.png)
7 hours ago
1




English (US) ·