ARTICLE AD BOX
اس مرتبہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار 48 ٹیمیں شریک ہوئیں، جس کے باعث ناک آؤٹ مرحلے میں بھی توسیع کی گئی ہے
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ مرحلے کے اختتام کے قریب ناک آؤٹ مرحلے کی تصویر تقریباً واضح ہو گئی ہے۔ اب تک 48 میں سے 28 ٹیمیں راؤنڈ آف 32 کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں، جبکہ صرف چار نشستیں باقی رہ گئی ہیں۔ ناک آؤٹ مرحلے کا آغاز 28 جون سے ہوگا اور 3 جولائی تک راؤنڈ آف 32 کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔
عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنانے والی ٹیموں میں میزبان میکسیکو، امریکا، جرمنی، ارجنٹینا، فرانس، ناروے، کولمبیا، سوئٹزرلینڈ، کینیڈا، بوسنیا اینڈ ہرزیگووینا، برازیل، مراکش، جنوبی افریقہ، ایکواڈور، آئیوری کوسٹ، نیدرلینڈز، جاپان، سویڈن، آسٹریلیا، پیراگوئے، بیلجیم، مصر، اسپین، کیپ ورڈے، سینیگال، پرتگال، انگلینڈ اور گھانا شامل ہیں۔
ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے آسٹریا کے خلاف دو گول اسکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچایا۔ میسی نے اس کامیابی کے ساتھ ورلڈ کپ کی تاریخ میں مجموعی طور پر 18 گول مکمل کیے اور آل ٹائم ٹاپ اسکورر بھی بن گئے۔ اس سے قبل الجزائر کے خلاف پہلے میچ میں انہوں نے اپنے ورلڈ کپ کیریئر کی پہلی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی تھی۔
فرانس نے عراق کو 0-3 سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی، جہاں کائلیان ایمباپے نے دو گول کیے۔ اس سے پہلے بھی سینیگال کے خلاف فتح میں ایمباپے نے دو گول اسکور کیے تھے۔
برازیل نے اپنے آخری گروپ میچ میں اسکاٹ لینڈ کو 0-3 سے ہرایا تھا، جس میں وینیسیئس جونیئر نے دو گول کیے اور ٹیم سات پوائنٹس کے ساتھ گروپ کی سرفہرست رہی۔ جنوبی افریقہ نے جنوبی کوریا کو 0-1 سے شکست دے کر اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کی۔
کیپ ورڈے نے بھی تاریخ رقم کرتے ہوئے اپنے پہلے ہی ورلڈ کپ میں ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا، جبکہ مصر نے بھی پہلی مرتبہ ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنائی ہے۔
دوسری جانب کئی ٹیموں کا سفر گروپ مرحلے ہی میں اختتام پزیر ہو گیا ہے۔ ہیٹی سب سے پہلے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والی ٹیم تھی، جبکہ ترکیہ، تیونس، اردن، پاناما، قطر، چیکیا، کیوراساؤ، نیوزی لینڈ، یوراگوئے، سعودی عرب اور عراق بھی اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام ہوئیں۔
2022 کے میزبان قطر کو اپنے آخری گروپ میچ میں بوسنیا اینڈ ہرزیگووینا کے ہاتھوں 1-3 کی شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد وہ صرف ایک پوائنٹ کے ساتھ اپنے گروپ میں آخری نمبر پر رہا۔
اسی طرح سعودی عرب اور یوراگوئے بھی اپنے اپنے گروپس سے آگے نہ بڑھ سکے۔
اس مرتبہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار 48 ٹیمیں شریک ہوئیں، جس کے باعث ناک آؤٹ مرحلے میں بھی توسیع کی گئی ہے۔
نئے فارمیٹ کے مطابق 12 گروپس کی پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں براہِ راست اگلے مرحلے میں پہنچتی ہیں، جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والی آٹھ بہترین ٹیمیں بھی راؤنڈ آف 32 میں جگہ بناتی ہیں۔ اس کے بعد راؤنڈ آف 16، کوارٹر فائنل، سیمی فائنل، تیسری پوزیشن کا میچ اور پھر 19 جولائی کو فائنل کھیلا جائے گا۔
فیفا نے اس ورلڈ کپ میں پوائنٹس برابر ہونے کی صورت میں درجہ بندی کا طریقہ بھی تبدیل کر دیا ہے۔
اب سب سے پہلے متعلقہ ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچوں کا ریکارڈ دیکھا جائے گا، جبکہ گول کے فرق کو بعد میں اہمیت دی جائے گی۔ اگر اس کے باوجود فیصلہ نہ ہو سکے تو مجموعی گول فرق، کیے گئے گول، ڈسپلن ریکارڈ اور آخر میں فیفا ورلڈ رینکنگ کو مدنظر رکھا جائے گا۔
.png)
1 hour ago
2




English (US) ·