ARTICLE AD BOX
سیکیورٹی عملے نے پرانے جھنڈے والی ٹی شرٹس پہننے والے چند شائقین کو اپنی شرٹس الٹی کرکے پہننے کی ہدایت کی۔
فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے ورلڈ کپ میچز کے دوران اسٹیڈیم کے اندر صرف ایران کا موجودہ اور سرکاری قومی پرچم لہرانے کی اجازت دی ہے جبکہ سیاسی نوعیت کے کسی بھی دوسرے پرچم پر پابندی عائد رہے گی۔
ورلڈ کپ ضوابط کے تحت فیفا نے یہ واضح کر دیا ہے کہ کھیل کے میدانوں میں صرف رکن ممالک کے تسلیم شدہ سرکاری جھنڈے ہی لائے جا سکتے ہیں۔ اس فیصلے کے باعث لاس اینجلس کے سوفائی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے دوران ایران کے سابق شاہی دور کا پرچم لہرانے کی ممانعت تھی، کیونکہ سیکیورٹی انتظامیہ کی جانب سے ایسے بینرز اور لباس پر سختی برتنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
اسٹیڈیم میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات تھے اور داخلے پر تلاشی لی جا رہی تھی۔ سیکیورٹی عملے نے کچھ ایسے شائقین کو روکا جنہوں نے پرانے جھنڈے والی ٹی شرٹس پہن رکھی تھیں اور متبادل لباس نہ ہونے پر انہیں شرٹس الٹی کر کے پہننے کی ہدایت کی گئی۔ تاہم، ایک بار جب شائقین اسٹیڈیم کے اندر داخل ہو گئے، تو انتظامیہ اس پابندی پر سختی سے عمل درآمد کروانے میں ناکام رہی اورمیچ کے دوران یہ جھنڈے بھی لہرائے گئے۔
واضح رہے کہ ایران کے سابق دور سے منسلک علامتی پرچم موجودہ سرکاری پرچم سے مختلف ہے، اس میں ’شیر اور سورج‘ کا نشان شامل ہے جو 1979ء کے انقلاب سے قبل کے دور کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ فیفا کا مؤقف ہے کہ وہ کھیل کے میدانوں کو کسی بھی قسم کے سیاسی احتجاج یا تنازعات سے دور رکھنا چاہتی ہے، اسی لیے اسٹیڈیم کے اندر صرف موجودہ ایرانی حکومت کا سرکاری پرچم ہی جائز تصور ہوگا اور ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو روکا جائے گا۔
.png)
59 minutes ago
2







English (US) ·