Times of Pakistan

فیفا ورلڈ کپ، ناروے کا خواب چکناچور، انگلینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیا

13 hours ago 2
ARTICLE AD BOX

MIAMI:

انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ناروے کو اضافی وقت میں شکست دے کر فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی جہاں ٹیم کی امیدوں کا مرکز ایک بار پھر نوجوان اسٹار جوڈ بیلنگھم بن گئے۔

میامی میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کو شدید گرمی اور سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑا تاہم بیلنگھم کی شاندار کارکردگی نے ٹیم کو ناکامی سے بچاتے ہوئے فتح دلادی۔ انگلینڈ اب 1966 کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ فائنل تک پہنچنے سے صرف ایک جیت دور ہے۔

میچ کا آغاز دونوں ٹیموں کی جانب سے محتاط انداز میں ہوا تاہم 36ویں منٹ میں ناروے کے اینڈریاس شیلڈرپ نے شاندار شاٹ لگا کر انگلینڈ کے گول کیپر جورڈن پکفورڈ کو چکمہ دیتے ہوئے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔

انگلینڈ نے فوری جوابی کارروائی کی اور پہلے ہاف کے اضافی وقت میں جوڈ بیلنگھم نے انتھونی گورڈن کے خوبصورت پاس پر گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔

دوسرے ہاف میں انگلینڈ کے کوچ تھامس ٹوخیل نے حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے تبدیلیاں کیں اور ایبریچی ایزے اور بوکایو ساکا کو میدان میں اتارا۔ ناروے نے بھی کئی خطرناک حملے کیے تاہم انگلینڈ کی دفاعی لائن مضبوط رہی۔

اضافی وقت کے آغاز میں بیلنگھم نے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے گول کرکے انگلینڈ کو برتری دلا دی۔

ناروے کے گول کیپر اوریان نی لینڈ نے مورگن راجرز کے شاٹ کو روکنے کی کوشش کی لیکن بیلنگھم نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گیند جال میں پہنچا دی۔

ناروے کے اسٹار کھلاڑی ایرلنگ ہالینڈ بھی میچ میں نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور اضافی وقت میں انہیں میدان سے باہر بلا لیا گیا۔

انگلینڈ اب ورلڈ کپ کے تیسرے سیمی فائنل میں پہنچ چکا ہے۔ اس سے قبل ٹیم 1990 میں جرمنی اور 2018 میں کروشیا کے ہاتھوں سیمی فائنل میں شکست کھا چکی ہے جبکہ اب وہ 1966 کی تاریخی فتح کو دہرانے کے لیے پرعزم ہے۔

Read Entire Article