ARTICLE AD BOX
فائنل میں فاتح ٹیم کو 15 ہزار روپے اور تین بکرے دیے گئے جبکہ رنر اپ ٹیم کو 12 ہزار روپے اور دو بکرے دیے گئے
بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ایک قبائلی گاؤں میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کے موقع پر ایک منفرد فٹبال ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا جہاں فاتح ٹیموں کو روایتی ٹرافیوں کے بجائے بکرے انعام میں دیے گئے۔ 14 سے 17 جولائی تک ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں قریبی 64 دیہات کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل میں فاتح ٹیم کو 15 ہزار بھارتی روپے اور تین بکرے دیے گئے جبکہ رنر اپ ٹیم کو 12 ہزار روپے اور دو بکرے دیے گئے۔ تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو بھی نقد انعام کے ساتھ ایک ایک بکرا ملا۔ منتظمین کے مطابق ٹورنامنٹ فیفا قوانین کے مطابق منعقد کیا جاتا ہے، تاہم مقامی قبائلی روایات کے مطابق 11 کے بجائے 9 کھلاڑی میدان میں اترتے ہیں، کم از کم 6 کھلاڑی ایک ہی گاؤں سے ہونا ضروری ہیں اور آف سائیڈ کا قانون لاگو نہیں ہوتا۔ وہاں کی مقامی ایک قبیلے میں بکرے ثقافتی اور مذہبی اہمیت رکھتے ہیں۔ انہیں تقریبات، مذہبی رسومات اور اجتماعی دعوتوں کا لازمی حصہ سمجھا جاتا ہے اسی لیے فاتح ٹیموں کو بکرے دیے جاتے ہیں تاکہ پوری برادری کامیابی کا جشن منا سکے۔ بعض ٹیمیں انہیں ذبح کرکے دعوت کرتی ہیں جبکہ کچھ انہیں بطور یادگار پال لیتی ہیں۔ جھارکھنڈ طویل عرصے سے کھیلوں کا مرکز رہا ہے اور یہاں سے کئی نامور کھلاڑی سامنے آ چکے ہیں۔ مقامی فٹبال ٹورنامنٹس نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع دیتے ہیں۔ خواتین کی فٹبالر ملاتی منڈا بھی ایسے ہی مقابلوں سے ابھر کر قومی سطح تک پہنچی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ بھارت عالمی فٹبال میں نمایاں مقام نہیں رکھتا لیکن دیہی علاقوں میں فٹبال کا جنون غیر معمولی ہے۔ ایسے مقامی ٹورنامنٹس نہ صرف نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا موقع دیتے ہیں بلکہ گاؤں کی شناخت، اتحاد اور قبائلی ثقافت کو بھی مضبوط بناتے ہیں۔
.png)
11 hours ago
1







English (US) ·