ARTICLE AD BOX
فیفا ورلڈ کپ 2026 میں آسٹریلیا کے خلاف میچ سے چند گھنٹے قبل امریکی شہر ڈیلاس میں مصر کی قومی ٹیم کے ہوٹل کے باہر ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بچے کو مصری کھلاڑیوں کے ساتھ تصویر بنوانے سے روکنے پر امریکی سیکیورٹی اہلکار اور ٹیم حکام کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔ رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی اہلکار نے مصر کے ٹیم مینجر ابراہیم حسن کو پیچھے ہٹنے کا کہا جس پر دونوں کے درمیان بحث شروع ہوگئی۔ صورتحال اس وقت مزید کشیدہ ہوگئی جب کوچنگ اسٹاف کے ایک رکن نے بھی مداخلت کی۔ واقعے کے دوران ابراہیم حسن کو ساتھی اہلکاروں اور کھلاڑی ٹریزیگیہ نے پرسکون کرنے کی کوشش کی جبکہ سیکیورٹی اہلکار نے ہتھکڑیاں نکال لیں تاہم معاملہ مزید بگڑنے سے پہلے ہی قابو میں آ گیا۔ https://x.com/SuppressedNws1/status/2072892985402855653?s=20 واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ 2026 امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جا رہا ہے۔ امریکا میں سیکیورٹی اہلکاروں اور امیگریشن حکام کے مہمان ٹیموں کے ساتھ نامناسب رویے کے بےشمار واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔
.png)
20 hours ago
1




English (US) ·