Times of Pakistan

فیفا ورلڈکپ: سینیگال اور ازبکستان کے بعد یوراگوئے ٹیم کی بھی امریکا میں تذلیل

17 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

امریکی امیگریشن حکام کی جانب سے اس سے قبل سینیگال اور ازبکستان کی ٹیموں کے ساتھ بھی ایسا ہی رویہ اپنایا جاچکا ہے

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں یوراگوئے ٹیم کے سامان کی سڑک کنارے سراغ رساں کتوں کے ذریعے تلاشی کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے امریکا پہنچنے والی یوراگوئے کی ٹیم کو غیر معمولی سیکیورٹی جانچ کا سامنا کرنا پڑا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹیم کے سامان کی سڑک کنارے سنفر ڈاگز (سراغ رساں کتوں) کی مدد سے تلاشی لی جا رہی ہے جس پر شائقین نے حیرت اور ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

🚨🚨| Uruguay national team was subjected to 𝐈𝐍𝐓𝐄𝐍𝐒𝐄 security screening upon arrival in the US ahead of their World Cup opener.

Sniffer dogs were deployed as players’ luggage underwent thorough inspection on the roadside next to the team bus. 😳 pic.twitter.com/qzGB6phZq5

— CentreGoals. (@centregoals) June 15, 2026

یہ پہلا موقع نہیں جب ورلڈ کپ میں شریک کسی ٹیم کو امریکی امیگریشن اور سیکیورٹی اقدامات کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہو۔

اس سے قبل عراقی اسٹرائیکر ایمن حسین کو شکاگو ایئرپورٹ پر کئی گھنٹوں تک روکے رکھا گیا تھا جبکہ ٹیم کے ایک فوٹوگرافر کو امریکا میں داخلے کی اجازت ہی نہیں ملی۔

سینیگال اور ازبکستان کی ٹیموں کو بھی اسی طرح مجرمانہ انداز میں تلاشی لے کر تذلیل کی گئی۔

یوراگوئے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس رویے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

کئی افراد کا کہنا تھا کہ عالمی سطح کے کھلاڑیوں کے ساتھ مشتبہ افراد جیسا سلوک کسی صورت مناسب نہیں ہے۔

بعض صارفین نے سوال اٹھایا کہ ایسی سخت جانچ اکثر لاطینی امریکا یا افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والی ٹیموں کے ساتھ ہی کیوں دیکھی جاتی ہے۔

شائقین کے مطابق ورلڈ کپ جیسے عالمی ایونٹ میں کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہنے کے بجائے اس طرح کے مناظر کھیل کے مثبت تاثر کو متاثر کرتے ہیں۔

Read Entire Article