Times of Pakistan

قصور میں تیز رفتار ٹرک نے اسکول بچوں سے بھرے رکشے کو کچل دیا، طالبہ جاں بحق، متعدد طلبا زخمی

1 month ago 4
ARTICLE AD BOX

حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا


فوٹو: فائل


قصور:

قصور کے علاقے نیا لاری اڈا کے قریب تیز رفتار ٹرک نے اسکول بچوں سے بھرے رکشے کو کچل دیا۔

افسوسناک ٹریفک حادثے میں 20 سالہ طالبہ ممتہ یوسف موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ رکشہ ڈرائیور سمیت 7 بچے شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں رکشہ ڈرائیور قادر بخش سمیت 11 سالہ نور فاطمہ، 11 سالہ زوہیب، 10 سالہ جمشید، رؤف اور علی حسن شامل ہیں۔

ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ بابا بلھے شاہ اسپتال منتقل کردیا، ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور مفرور ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

Read Entire Article