Times of Pakistan

لاڑکانہ؛ پسند کی شادی کرنے پر میاں بیوی قتل، لڑکی کا باپ گرفتار

5 days ago 3
ARTICLE AD BOX

موٹر سائیکل پر سوار جوڑے پر لڑکی کے باپ نے فائرنگ کی، پولیس


لاڑکانہ شہر کے اتاترک ٹاور کے قریب فائرنگ سے پسند کی شادی کرنے والا جوڑا قتل کر دیا گیا جبکہ ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار جوڑے پر لڑکی کے باپ نے فائرنگ کی، جاں بحق ہونے والوں میں فردوس انڑ اور اس کا شوہر جاوید کورکانی شامل ہے۔

فائرنگ لڑکی کے باپ پریل انڑ نے کی جسے موقع سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول جوڑے نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی، لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا اور قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

Read Entire Article