ARTICLE AD BOX
دوران تلاشی شہزاد احمد نامی مسافر کی جرابوں سے 18 سونے کی اینٹیں برآمد ہوئیں
ائیرپورٹ سیکورٹی فورس نے لاہور ائیرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے سونے کی بڑی مقدار ضبط کر لی۔ تفصیلات کے مطابق دبئی جانے والے مسافر سے سونے کی بھاری مقدار پکڑی گئی۔ دوران تلاشی شہزاد احمد نامی مسافر کی جرابوں سے 18 سونے کی اینٹیں برآمد ہوئیں۔ اسمگل کیے جانے والے سونے کا وزن 2 کلو سے زیادہ ہے۔ اے ایس ایف نے ملزم کو سونا برآمد کرکے کسٹم حکام کے حوالے کردیا۔ کسٹم نے سونا ضبط کرکے ملزم کیخلاف مزید کارروائی شروع کردی ہے۔
.png)
2 days ago
5






English (US) ·