Times of Pakistan

لاہور سمیت پنجاب میں موسم شدید گرم، آج بارش کا کتنا امکان؟

2 days ago 3
ARTICLE AD BOX

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 26 اور زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے


لاہور سمیت پنجاب بھر میں گرد آلود ہوائیں اور بارش برسانے والا سسٹم موجود ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صوبے کے بیشتر اضلاع میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک تاہم سہہ پہر کو آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 26 اور زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاالدین، گجرات، گجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال اور جھنگ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسی طرح ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر، میانوالی، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، مظفرگڑھ، راجن پور اور لیہ میں کہیں کہیں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ صوبے کے بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

Read Entire Article